جدہ میں رہنے والا حجِ تمتع یا قران کر سکتا ہے ؟ یا حجِ افراد لازم ہے؟

 

سوال

 جدہ میں رہنے والا حجِ تمتع یا قران کر سکتا ہے ؟ یا حجِ افراد لازم ہے؟

جواب

جدہ اگرچہ حرم سے باہر ہے، لیکن میقات کے اندر ہے؛ اس لیے جدہ میں رہنے والے بھی مکہ والوں کے حکم میں ہیں،  یعنی جس طرح مکہ میں رہنے والا شخص حجِ قران یا تمتع نہیں کرسکتا اسی طرح جدہ کے رہنے والے لوگوں کے لیے  بھی حجِ قران یا تمتع کرنا جائز نہیں ہے، جدہ میں رہنے والے پر حجِ  افراد کرنا ہی لازم ہے۔

فتوی نمبر : 144010201149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن




0 تبصرے