ایک احرام سے دو عمرے کر سکتے ہیں ؟یعنی ایک عمرہ مکمل کیا اور پھر حدود حرم سے نکلے بغیر حدود حرم سے ہی دوسرے عمرے کی نیت کر لے، اور اگر ایسا نہیں کر سکتے تو پھر کیا صورت ہو سکتی ہے کہ بندہ احرام نہ کھولے اور مزید عمرے کرلے؟

سوال

جواب

واضح رہے کہ ہر عمرے کا الگ احرام باندھنا ضروری ہے،ایک احرام سے ایک سے زائد عمرے کرنا صحیح نہیں ہے،ایک دفعہ احرام باندھ کر طواف اور سعی کرکے  بال منڈوا یا کٹواکر ایک عمرہ مکمل کرلے ،پھر اس کے بعد تنعیم یا جعرانہ جا کر دوبارہ دوسرے  عمرے کا احرام باندھے،اس طرح ایک سے زائد عمرے کرنا صحیح ہے۔

لہذا صورت مسئولہ میں ایک احرام سے ایک ہی عمرہ ہو سکتا ہے حدود حرم سے نکلے بغیر ، ایک سے زائد عمرے ايك ہی احرام سے كرنا جائز نہيں ہے، نیز اگر کسی نے ایک ہی احرام سے ایک سے زائد عمرے کیے تو اس پر دم لازم ہوگا۔

فتوی نمبر : 144410101593

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

0 تبصرے