سوال
کیا حجِ تمتع والا , عمرہ کرنے کے بعد حج کے ایام سے قبل تک جو وقت ہے اس میں مزید عمرہ کرسکتا ہے? یانہیں? اگر کرلیا ہو تو کیا حکم ہے؟
جواب
حج تمتع کرنے والاشخص عمرہ کے طواف ، سعی ، اور حلق یا قصر سے فارغ ہونے کے بعد حج سے پہلے یعنی ذی الحجہ کی سات تاریخ تک جتنے چاہے عمرے کرسکتاہے،راجح قول کے مطابق اس میں کسی قسم کی قباحت یا کراہت نہیں ہے۔ نیز اگر متمتع عمرہ کرنے کے بعد مدینہ منورہ چلاجائے اور پھر حج کے لیے حرم میں آئے تو اس سفر اور مدینہ کے میقات سے عمرہ کرنے سے بھی راجح قول کے مطابق اس کا حجِ تمتع باقی رہے گا۔
فتوی نمبر : 143909201851
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن














0 تبصرے