سوال
اگر وہ اشہرِ حج میں عمرہ کرکے واپس جدہ آ جائے اور پھر سات یا آٹھ ذی الحجہ کو حج کا احرام باندھے تو یہ جائز ہے ؟ اور حجِ افراد کہلائے گا یا تمتع؟
جواب
جدہ میں رہنے والا اگر اشہر حج (حج کے مہینوں) میں عمرہ کرکے واپس جدہ آجائے اور پھر سات یا آٹھ ذی الحج کو حج کا احرام باندھ کر حج کرلے تو یہ جائز ہے اور اس کا یہ حج ، ’’حجِ افراد‘‘ کہلائے گا۔
فتوی نمبر : 144010201149
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن














0 تبصرے