سوال
ہم حدودحرم میں رہتے ہیں یعنی کہ مکہ میں ہم کون سا حج کریں گے؟ اورحج افراد کا طریقہ مع احکام بتلادیں
جواب
1 مکی اور جو لوگ اہل مکہ کے حکم میں ہیں، یعنی عین میقات یا میقات کے اندر رہنے والوں کے لیے حج تمتع اور قران منع ہے، وہ صرف حج افراد کرسکتے ہیں، اگر ان لوگوں نے حج تمتع یا حج قران میں سے کوئی حج کرلیا تو حج کراہت کے ساتھ ادا ہوجائے گا، جس کی وجہ سے ایسے شخص پر ایک دم لازم ہوگا۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144110201583
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن














0 تبصرے