کیاحاجی مدینہ منورہ جانے کے بعد حجِ قران کی نیت کرسکتاہے؟

سوال

کیاحاجی مدینہ منورہ جانے کے بعد حجِ قران کی نیت کرسکتاہے؟

جواب

حاجی اگر عمرہ کے افعال سے فارغ ہوکر مدینہ منورہ گیا ہو تو بہتر یہ ہے کہ مکہ مکرمہ واپس لوٹتے ہوئے حجِ افراد کا احرام باندھ کر آئے، اور اگر عمرے کا احرام باندھ کر آیا اور عمرے کے افعال ادا کرنے کے بعد حلال ہوگیا ، پھر ایامِ حج میں حج کا احرام باندھ کر حج کرلیا تو اس کا حجِ تمتع صحیح ہوگا، البتہ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک حجِ تمتع کا اعتبار پہلے عمرے سے ہوگا۔  مدینہ منورہ سے واپسی میں حجِ قران کا احرام باندھنا ممنوع ہے، اس لیے کہ یہ شخص مکہ مکرمہ کے رہنے والوں کے حکم میں ہے اور حکماً مکی ہے۔

فتوی نمبر : 144010200960

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



0 تبصرے